ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیلتھنگڈی :چارمڑی گھاٹ پر بس کھائی میں گری :حادثے میں 2ہلاک ،کئی سارے زخمی

بیلتھنگڈی :چارمڑی گھاٹ پر بس کھائی میں گری :حادثے میں 2ہلاک ،کئی سارے زخمی

Tue, 16 May 2017 18:58:33    S.O. News Service

بیلتھنگڈی:16/مئی (ایس اؤنیوز)اپنے سفر پر رواں ایک نجی بس کھائی میں گرنے سے 2مسافرہلاک اور کئی سارے زخمی ہونے کا حادثہ چارمڑی گھاٹ روڈ پر پیش آیاہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کیرلا کی کے ایل 16۔2617رجسٹرڈ نمبر والی بس چارمڑی گھاٹ  کے تیسرے موڑ پرحادثے کا شکار ہوئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ بس میں قریب 40مسافر سفر کررہے تھے۔ بس چکمگلور سے منگلورو کی طرف روانہ تھی۔

بس کے گرنے سے جائے وقوع پر ہی 2 مسافر کی موت واقع ہوئی تو بقیہ  بہت سارے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جائے وقوع سے بحفاظت نکال کر انہیں علاج کے لئے مختلف اسپتالوں  میں داخل کیا گیا ہے۔ بس کو کرین کے ذریعے کھائی سے اوپر اٹھا یا گیا، جبکہ دھرمستھل کی پولس جائے وقوع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے معاملہ درج کیا۔


Share: